جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) نے نریندر مودی حکومت پر بہار کو مرکز کی جانب
سے ملنے والی رقم کا نصف حصہ اب تک نہ دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ مرکز
کی یہ کارروائی کوآپریٹو وفاقیت کے جذبےاور آئینی نظام کی خلاف ورزی ہے۔جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے آج یہاں کہا کہ
مرکز کی طرف
سے اب تک بہار کے حصے کی آدھی رقم نہ دینا کوآپریٹیو وفاقیت کے جذبے اور
آئینی نظام کی خلاف ورزی ہے۔یہ مرکز میں حکمراں پارٹی یا مرکزی حکومت کی خواہش کا موضوع نہیں، بلکہ
'مجموعی بجٹ مدد' کاآئینی نظام ہے، جس سے ریاستوں کے لئے بجٹ میں مرکزی
امداد کی رقم طے ہوکر انہیں دی جاتی ہے۔